ملک کے استحکام کیلئے ملکر چلیں گے،ن لیگ اور پی پی پی کی رابطہ کمیٹیوں کااجلاس میں اتفاق

26

لاہور:گورنر ہاؤس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹیوں کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی اتحاد کے تحریری معاہدہ پر مشاورت ہوئی ۔

 

 

 

 

ذرائع کے مطابق معاہدے کے بقیہ نکات پر مرحلہ وار عملدرآمد کرنے پر اتفاق ہوا ہے ،کچھ نکات پر عملدرآمد فوری اورکچھ نکات پر ٹائم فریم دینے پر اتفا ق کیا گیا ہے۔

 

 

 

علاوہ ازیں قانون سازی ،بجٹ اور پالیسیوں پر پیپلز پارٹی کوقبل از وقت اعتماد میں لینے پر اتفاق ہواہے،ملک کے استحکام کے لئے دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔

 

 

 

ذرائع نے مزید کہا کہ پنجاب کے وہ اضلاع جہاں  پیپلز پارٹی اکثریت سے  جیتی ہے وہاں اسکی  مرضی کے افسران تعینات ہونگےاور پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ن لیگ کے ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز دیئے جائیں گے ۔

 

 

 

 

 

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنما اجلاس کی رپورٹ اپنے  قائدین کو پیش کریں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.