لاہور: وقار یونس کے بطور ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی کی مدت ملازمت 19 اگست تک تھی،وقار یونس کی تعیناتی مختصر وقت کے لئے کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ایڈوائزرکرکٹ افیئرکی فوری تقرری عارضی طور پر روکے جانے کا امکان ہے، وقاریونس نے ایڈوائزر کے ساتھ مینٹور کیلئے بھی درخواست جمع کرائی تھی، ایڈوائزرکرکٹ افیئرکی فوری تقرری نہ ہونے پر وقاریونس کو مینٹورکی ذمےداریاں دی جائیں گی۔
یاد رہے تین ہفتے قبل وقار یونس کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج بھی کی گئی تھی،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں پی سی بی کی جانب سے اشتہار کے بغیر تعیناتی عمل میں لائے جانے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.