"ہاں یہی پیار ہے۔۔۔”،95 برس کے شخص کو بالآخر اپنی پہلی محبت مل گئی

52

نیروبی:95  برس کے شخص کو  بالآخر اپنی پہلی محبت مل گئی ۔ کینیا میں ایک دلچسپ  شادی وائرل ہورہی ہے۔  1960 میں ملنے والے 95 سالہ شخص نے اپنی 90 سالہ دوست سے شادی کی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق کینیا سے تعلق رکھنے والے 95 سالہ شخص نے اپنی 90 سالہ دیرینہ عزیز سے پہلی ملاقات کے 60 سالوں بعد شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق   ابراہم مبوگو نے نیروبی کے ایک چرچ میں 90 سالہ تبیتھا وانگوئی سے شادی کی رسومات ادا کیں ۔

ابراہم مبوگو نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ہم 1960 میں ملے اور پہلی ملاقات میں ہی ہمیں پیار ہوگیا۔انہوں نے  کہا کہ ہم اپنے مقامی رواج میں جانتے ہیں کہ ہم قانونی طور پر شادی شدہ ہیں ۔ ہم نے چرچ میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

تبصرے بند ہیں.