راولپنڈی: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ میں اس سنگ میل کو حاصل کرنے کے لیے ارشد ندیم کی محنت اور لگن کی تعریف کی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ارشد ندیم کی پاکستان کے لیے پہلی بار انفرادی ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے اور نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرنے کی کوششوں کو سراہا۔
تبصرے بند ہیں.