لاہور:حماد اظہر نے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سے استعفی دے دیا۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کاکہنا تھا کہ بدقسمتی سے میری بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں ہے۔حماد اظہر نے مزید کہاکہ میں نے پریس کانفرنس نہیں کی اور نا ہی کوئی ڈیل کی لہذا میری نقل و حرکت پر بہت سختی ہے اور میں اڈیالہ نہیں جا سکتا۔
حماد اظہر کاکہنا تھاکہ پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نا تو میری رائے شامل تھی اور نا ہی رضامندی۔میں آج سے پنجاب کی صدارت کا چارج چھوڑ رہا ہوں۔
تبصرے بند ہیں.