اسد عمر کے خون کے ٹیسٹ کلئیر، فی الوقت انتہائی نگہداشت میں رکھا جائے گا

57

لاہور : اسد عمر کے خون کے ٹیسٹ کلئیر آئے ہیں ان کی رپورٹس نارمل آئی ہیں ۔البتہ ان کے  گردوں کے ٹیسٹ درست نہیں آئے،گردوں کے ٹیسٹ میں مسئلے کی وجہ سے سی ٹی انجیوگرام نہیں کیا جائے گا، اسد عمر کو فی الوقت انتہائی نگہداشت میں رکھا جائے گا۔

 

اسدعمرانسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے لیے پہنچے ہی تھے کہ ان کی اچانک طبعیت خراب ہو گئی۔دل کی تکلیف کےباعث وہ کمرہ عدالت میں بےہوش ہوگئے۔جس پرانہیں فوری طور پر اسپتا ل منتقل کر دیا گیا تھا۔

 

اسد عمر کے وکیل کا کہنا تھا کہ انہیں پی آ ئی سی لے جایا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی بھی اسپتال پہنچے۔اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ اسد عمر کی ای سی جی رپورٹ ٹھیک ہے، بلڈ پریشر کم ہو گیا تھاجس کے باعث وہ بے ہوش ہو گئے تھے۔

 

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر آج 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.