پولیو کے کیسز میں اضافہ ،بلوچستان کے 2 اضلاع میں نئے کیسز رپورٹ

62

کوئٹہ:پولیو کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے 2 اضلاع میں  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق  ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

 

قومی ادارہ صحت کے مطابق جھل مگسی میں ایک تین سالہ بچہ پولیو سے متاثر ہوا جبکہ دوسرے کیس میں قلعہ عبداللہ کا ڈیڈھ سالہ بچہ پولیو سے متاثر ہوا۔

جھل مگسی کے بچے میں معذوری کی علامات 5 جولائی کو ظاہر ہوئیں، پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق وائے بی تھری اے کلسٹر سے ہے، قلعہ عبداللہ کے بچے میں علامات 10 جون کو ظاہر ہوئیں۔

تبصرے بند ہیں.