” آپ حق اور سچ کی آواز کے لیے نکلے ہیں، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں”،پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچ گئے

61

اسلام آباد:پی ٹی آئی  رہنما شعیب شاہین جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچ گئے۔  پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے جماعت اسلامی کے دھرنے سے  خطاب میں کہاکہ  آپ حق اور سچ کی آواز کے لیے نکلے  ہیں، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

ان کامزیدکہنا تھا کہ نصف آبادی  غربت کی لکیر  سے نیچے آگئی ہے۔ یہ گندم سکینڈل  میں 400 ارب کھاگئے ہیں۔  یہ عوام کے پیسے پرمزے لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ  باہر لے جاتے ہیں۔

شعیب شاہین نے کہا کہ 18سیٹوں والوں کو  وزیر اعظم بنا کرمسلط کردیاگیا۔  ہم ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد سے شعیب شاہین، عامر مغل اور راولپنڈی سے شہریار ریاض جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچے۔ قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پی ٹی آئی قیادت کا دھرنے میں استقبال کیا۔دھرنے سے رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین کے خطاب کے دوران پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جس کے باعث شعیب شاہین اپنا خطاب ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

تبصرے بند ہیں.