پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں 13 اگست کو جلسے کی درخواست دے دی

96

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے 13 اگست کو اسلام آباد جلسے کی درخواست دے دی.۔ پاکستان تحریک انصاف نےاسلام آباد میں جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی۔

 

درخواست پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عامر مسعود مغل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو عدالتی احکامات پر 13 اگست کو جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کو ترنول، ایف نائن پارک یا جی نائن پشاور موڑ جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

 

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 13 اگست کی شام چار بجے جلسہ کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی پریس کلب کے باہر 5 تاریخ کو احتجاجی مظاہرہ بھی کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کو احتجاجی مظاہرہ کرنے کی باضابطہ اجازت دی جائے۔

تبصرے بند ہیں.