ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ کریتی سانن کے بارے میں چہ میگوئیاں کی جارہی ہیں، ان کو ڈریم مل گیا ہے ۔ تاہم وہ ابھی اس بارے میں بتانے سے گریز ہی کررہی ہیں لیکن یہ بھی سچ ہےکہ وہ آج کل کسی کے ساتھ تقریبات میں باقاعدہ دیکھی جارہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق34 برس کی کریتی سانن ان دنوں 25 سالہ بزنس مین کبیر باہیا کے ساتھ دیکھی جارہی ہیں۔ ان دونوں کی آج کل خوب گاڑھی چھن رہی ہے ۔ کریتی اور کبیرکچھ روز قبل لندن میں ایک ساتھ تھے ۔ وہ ایک دوسرےکے کتنے قریب ہیں اور بات صرف دوستی تک ہے یا آگے بڑھ چکی ہے اس بارے میں ابھی دونوں میڈیا کو بتانے سے گریز کررہے ہیں۔
کریتی اور کبیر نے یونان میں سالگرہ تقریب بھی منائی ہے ۔ اسی وجہ سے دونوں کے رومانوی تعلقات کے چرچے ہورہےہیں۔
رپورٹس کے مطابق 25 سالہ کبیر باہیا برطانیہ میں مقیم ایک بزنس مین ہیں ۔ وہ کلجندر باہیا کے بیٹے ہیں جو برطانیہ میں قائم ٹریول ایجنسی ساؤتھ ہال ٹریول کے مالک ہیں۔سنڈے ٹائمز کی 2019 میں شائع ہونے والی امیروں کی فہرست کے مطابق، بہیا خاندان کی مجموعی مالیت 4,500 کروڑ بھارتی روپے تھی۔
تبصرے بند ہیں.