نیپرا کی کے الیکٹرک کو وارننگ ، لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں

20

اسلا م آباد : نیپرا نے کے الیکٹرک کو وارننگ  دیتے ہوئے  کراچی میں شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ سے  ہدایات  جاری کر دی ہیں۔ نیپرا نے کے۔ الیکٹرک حکام کو لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ہدایات جاری کیں کہ لوڈشیڈنگ انتہائی ضرورت کے وقت بھی ایک گھنٹے سے زائد نہ کی جائے۔

اتھارٹی نے کے۔الیکٹرک کو ہدایات کی روشنی میں 7 دن میں رپورٹ جمع کروانے کی بھی ہدایت کی اور وارننگ دی کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں کے۔ الیکٹرک کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔22 جولائی کو سندھ ہائیکورٹ میں شدید گرمی کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔ درخواست گزار نے بتایا تھا کہ ہیٹ ویو کی وجہ سے 3 افراد انتقال کر چکے ہیں، درخواست گزار بروقت بلز ادا کرتے ہیں لیکن پھر بھی 12، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں کے۔ الیکٹرک سپلائی نے درخواست پر جواب داخل کروایا تھا کہ سپریم کورٹ براہ راست عدالت سے رجوع کرنے کے خلاف فیصلہ دے چکی ہے جس فیڈر پر نقصان ہوگا وہاں لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.