پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی فہرست جمع، صنم، عالیہ حمزہ اور کنول شوذب کے نام شامل

40

لاہور:پی ٹی آئی   نے  67 خواتین اور 11 اقلیتی نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو جمع کروادی ہے۔ اس فہرست میں  مخصوص نشستوں کی فہرست جمع، صنم، عالیہ حمزہ اور کنول شوذب کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق صنم جاوید، عالیہ حمزہ ،کنول شوذب ، روبینہ شاہین ، سیمابیہ طاہر کا نام قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے لال چند ملہی کانام قومی اسمبلی میں اقلیتی نشست کے لیے دیا جبکہ یاسمین راشد کا نام پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشست کےلیے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی، سندھ، پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کروائی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.