’یہ سیزن ہوگا خاص، ہوگا جھکاس‘،بگ باس3 میں انیل کپور کی مقبولیت کا گراف سلمان خان سے بڑھ گیا

73

ممبئی: بالی وڈ اداکار انیل کپور کی مقبولیت کا گراف سلمان خان سے بڑھ گیا۔ بگ باس او ٹی ٹی 3 سلمان خان کے سیزن 2 سے زیادہ مقبول ہورہا ہے اوراس وجہ سے انیل کپور سلمان خان سے زیادہ مقبول ہورہے ہیں اور یہ پروگرام زیادہ ویوز لے رہا ہے۔

رواں برس انیل کپور نے بطور میزبان سلمان خان کی جگہ لی ہے۔ اس وجہ سے انیل کپور کی ڈیجیٹل دنیا میں انٹری ہوئی ہے اور فلمی شائقین ان کی ڈیجیٹل انٹری کو پسند کررہے ہیں۔ اس وجہ سے بگ باس او ٹی ٹی 3 کی مقبولیت بھی بڑھ گئی ہے۔
بلکہ تیسرے سیزن نے بگ باس او ٹی ٹی 2 کے مقابلے میں زیادہ ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔

” آخری ٹینس ٹورنامنٹ کے لیے پیرس پہنچ گیا ہوں”، برطانوی ٹینس سٹار نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
سروے رپورٹ کے مطابق، انیل کی میزبانی میں ہونے والے شو نے اپنے پہلے ویک اینڈ میں 5.3 ملین ویوز حاصل کیے، جبکہ بگ باس او ٹی ٹی 2 نے 2.4 ملین ویوز حاصل کیے تھے۔ اس کے علاوہ بگ باس او ٹی ٹی 3 کو تین ہفتوں کے اندر 42 فیصد زیادہ ویوز ملے ہیں۔ اورتیسرے سیزن نے 17 ملین سے زیادہ ویورزحاصل کیے ہیں۔

رنویر شورے، لوکیش کٹاریہ ، ثنا سلطان ،ثنا مکبل ، سائی کیٹن رائو، شیوانی کماری ، وشال پانڈے ، نازے ، ارمان ملک اور کرتیکا ملک بھی اس شو کا حصہ ہیں۔ انیل کپور اس شو کے علاوہ فلم صوبے دار کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

بانی پی ٹی آئی ملک پر حملہ آور ہوئے، یہ اعتراف کا وقت نہیں سزا کا وقت ہے: مریم اورنگزیب
سلمان خان اس وقت اپنی آنے والی فلم“سکندر“ کی تیاری پر پوری توجہ دے رہے ہیں۔اور اسی وجہ سے انہوں نے بگ باس سیزن تھری کی میزبانی سے انکار کردیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

تبصرے بند ہیں.