” آخری ٹینس ٹورنامنٹ کے لیے پیرس پہنچ گیا ہوں”، برطانوی ٹینس سٹار نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

53

لندن : برطانوی ٹینس سٹار اینڈی  مرے  نے  ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔  ان کا سوشل میڈیا پر پیغام وائرل ہورہا ہےاس  میں انہوں نے لکھا کہ  آخری ٹینس ٹورنامنٹ کے لیے پیرس پہنچ گیا ہوں۔

واضح رہے کہ اینڈی مرے  نے   پیرس اولمپکس کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ یہ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا ۔ یاد رہے کہ فرانس کے شہر پیرس میں اولمپکس کا آغاز 26 جولائی سے ہو گا اور یہ 11 اگست تک جاری رہے گا۔

سابق ومبلڈن، یو ایس اور اولمپکس چیمپئن اینڈی مرے پیرس اولمپکس 2024 میں برطانوی ٹینس ٹیم کی نمائندگی کریں گے اور یہ 37 سالہ کھلاڑی کا 5 واں اولمپکس ہو گا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اینڈی مرے 2012 لندن اور 2016 ریو اولمپکس میں سونے کے تمغے جیت چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اینڈی مرے ماضی میں رینکنگ میں نمبر ون بھی رہ چکے ہیں اور اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے کئی اہم اور بڑے ٹورنامنٹس بھی جیتے۔

تبصرے بند ہیں.