تحریک انصاف پر پابندی کا اصولی فیصلہ ہوگیا، پیپلز پارٹی سے بھی مشورہ کرلیاگیا ، ایم کیو ایم سے بات چیت جاری ہے: عطا اللہ تارڑ

97

اسلام آباد: وزیرا طلاعات عطا اللہ تارڑ کاکہنا ہےکہ تحریک انصاف پر پابندی کا اصولی فیصلہ ہوگیاہے۔ وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف پر  پابندی کا اصولی فیصلہ ہوگیا ہے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ پابندی کا حتمی فیصلہ  تب ہوگا جب تمام مشاورت  ہوجائے گی  اور لیگل ہوم ورک کرلیاجائے گا۔  ان کاکہنا تھاکہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کےلیے پیپلز پارٹی سے بھی مشورہ کرلیاگیا ہے۔

پابندی سے متعلق ایم کیو ایم سے بات چیت ہوئی ہے اور جاری ہے، ان کاکہنا تھاکہ لوگ بھرپور طریقے سے  حمایت کررہے ہیں  کہ پابندی  ہونی چاہئے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کیس کا معاملہ انجام کی طرف جارہا ہے۔ تفتیشی ٹیم آج اڈیالہ جیل گئی کچھ ٹیسٹس بھی کرنے کی کوشش کی جو نہیں کرنے دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی تفتیشی ٹیم کے سامنے بانی پی ٹی آئی نے پولی گرافک ٹیسٹ دینے سے انکار کیا۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ایک جماعت ملک کو غیرمستحکم کر رہی ہے ہم نہیں کرنے دیں گے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ میں کچھ ڈائریکشن یہاں سے اور کچھ یہاں باہر سے آرہی تھی۔ لندن میں ایک ڈنر ہوا ارب پتی اسرائیلی سے زین قریشی، انیل مسرت، صاحبزادہ جہانگیر کی ملاقات کیوں ہوئی؟۔

تبصرے بند ہیں.