لاہور سمیت  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسلا دھار بارشوں کا امکان

47

لاہور: لاہورسمیت  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

 

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانولہ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں مون سون بارشیں ہونگی۔ خیبر پختونخوا،  وسطی اور جنوبی پنجاب  ، سندھ اورشمال مشرقی بلوچستان ، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات  پر  آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

لاہور میں سورج اپنے جلوے دکھا رہا ہے  تپش کا راج بھی مسلسل برقرار ہے ، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 

اسی طرح جڑواں شہروں موسم گرم اور حبس کا راج ہے  تاہم محکمہ  موسمیات کے مطابق شام کے وقت ابرالود رہنے کا امکان ہے۔ جبکے درجہ 35سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.