پنجاب پولیس کا راجن پور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن سے انکار

15

رحیم یار خان: کچے میں ڈاکووں کے خلاف  آپریشن، پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے راجن پور جانے سے  ہی انکار کردیا۔  فاروق آباد کانسٹیبلری سے روانہ ہونے والے 25 اہلکار راستے میں ہی  بس سے اُتر گئے۔

 

 

 

واضح رہے کہ  چار روز قبل کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے شدید حملے میں 12 اہلکاروں کی شہادت کے بعد پنجاب حکومت نے سندھ کے ساتھ ملکر کچے میں آپریشن کا فیصلہ کیا، جس پر آئی جی پنجاب بھی 4 روز قبل کچے میں جوانوں کا حوصلہ بڑھانےکیلئے پہنچے تھے۔

 

 

 

اہلکاروں نے اپنے متعلقہ انچارج کو جواب دیا کہ ہم اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہیں مگر کسی بھی صورت کچے کے علاقے میں ہونے والے آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ 25 اہلکاروں کے رویے اور انکار پر متعلقہ انچار نے ایک رپورٹ تیار کر کے متعلقہ افسران کو بھیجی جس میں مذکورہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

 

 

 

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  پنجاب کانسٹیبلری کےاہلکاروں کا متبادل عملہ رحیم یارخان پہنچ چکاہے،   کچہ آپریشن کےلیے طلب کی گئی نفری میں سےاب کوئی غیرحاضر نہیں ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.