” بچپن کا خواب تھا جو پورا ہوا”، سٹار فٹبالر امباپے ریال میڈرڈ میں شامل ہوگئے

58

پرتگال : سٹار فٹبالر امباپے ریال میڈرڈ کاحصہ بن گئے۔میڈرڈ کے فٹبال سٹیڈیم میں 80 ہزار مداحوں کے درمیان امباپے نے ریال میڈرڈ میں شمولیت اختیار کی ، اس موقع پر انہوں نے کہا  کہ ریال میڈرڈ سے کھیلنا بچپن کا خواب تھا جو پورا ہوا، اب خواب ہے کہ کلب کو مزید اونچے مقام پر لے کر جاؤں۔

امباپے کاکہنا تھا کہ  ہسپانوی زبان سیکھنے کے لیے اپنی پوری کوشش کروں  گا، اس کلب کے ساتھ ہونا میرے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔رپورٹ کے مطابق امباپے نے ریال میڈرڈ کے ساتھ 5 سالہ معاہدہ کیا ہے، اس سے قبل وہ فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کا حصہ تھے جہاں ان کا معاہدہ ختم ہوگیا تھا۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق امباپے کا ریال میڈرڈ سے ایک کروڑ 50 لاکھ یورو سالانہ کا معاہدہ ہوا ہے۔یاد رہے کہ کلین امپابے نے 19 سال کی عمر میں 2018ء کا فیفا ورلڈ کپ فائنل کھیلا تھا جہاں ان کے گول نے فرانس کو ورلڈ کپ چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.