اسپین نے یوروکپ 2024 کا فائنل جیت کر، ٹائٹل ریکارڈ چوتھی بار جیت لیا

87

برلن: اسپین یورپ میں فٹ بال کا نیا حکمران بن گیا،  یورو کپ کے فائنل  میں انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر   سب سے زیادہ چار مرتبہ یورو کپ جیتنے والا ملک بن گیا۔

 

47 ویں منٹ میں ولیمز نے اسپین کو برتری دلائی ۔ 73ویں منٹ میں انگلینڈ کے کول پالمر نے گول کردیا ۔ میچ کا فیصلہ کن گول اسپین کے اویرزبال نے کیا ۔فائنل میں تینوں گول دوسرے ہاف میں ہوئے ۔ چار بار ٹائٹل اپنے نام کرکے اسپین سب سے زیادہ بار ٹائٹل جیتنے والا ملک بن گیا ۔

 

اسپین نے اس سے قبل 1964، 2008 اور 2012 میں یورو کپ جیتا تھا۔ اسپینش ٹیم ایونٹ میں سات میچز جیت کر ناقابلِ شکست رہی۔

 

انگلینڈ کو مسلسل دوسرے یورو کپ کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انگلش ٹیم کو یورو کپ 2021 میں اٹلی نے ہرا کر ٹائٹل جیتا تھا۔

 

فائنل میں کامیابی کے بعد اسپین  میں فٹ بال دیوانوں کا جشن   ۔ بارسلونا  کے   بازاروں گلیوں چوک چراہوں میں میلے کا سماں ۔ لوگ اپنی گاڑیوں پہ گھروں سے نکل آئے ۔

تبصرے بند ہیں.