سکواش چیمپئن شپ، حمزہ خان، عبداللہ نواز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

72

ہیوسٹن :حمزہ خان، عبداللہ نواز سکواش چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل  میں پہنچ گئے۔پاکستان کے کھلاڑی دفاعی چیمپئن محمد حمزہ خان اور عبداللہ نواز حریفوں کو شکست دیکر عالمی جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکا کے شہر ہیوسٹن میں جاری چیمپئن شپ کے بوائز انڈر 19 ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے پاکستان کے محمد حمزہ خان نے 32 کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں مصر کے یوسف مبارک کو 0-3 سے مات دی۔کوارٹر فائنل کے لیے ان کا مقابلہ مصر ہی کے کھلاڑی اسل مروان سے ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان کے عبداللہ نواز نے بھی ایک جان توڑ مقابلے کے بعد کینیڈا کی نمائندگی کرنے والے واسع مقصود کو 2-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، جہاں ان کا ٹکراؤ مصری کھلاڑی عمر اعظم سے طے ہے۔

تبصرے بند ہیں.