اکشے کمار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

62

ممبئی: بالی وڈ کے اداکار اکشے کمار  کورونا وائرس کاشکار ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار  نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا ، جو مثبت آگیا ہے۔ ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد اداکار نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے اور وہ ڈاکٹرز کی ہدایات اور احتیاط پر سختی سے عمل کر رہے ہیں۔

اکشے کمار بیماری کی وجہ سے   آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت نہ کرنے کے ساتھ ساتھ  اپنی فلم ’سر پھرا‘ کی تشہیری مہم میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔

وریں اثنا اکشے کمار کی نئی فلم ’سرپھرا‘ آج 12 جولائی کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔ سدھا کونگرا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں پاریش نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.