"میں منٹو نہیں ہوں”، ہمایوں سعید اور سجل علی کی جوڑی جادو جگائے گی

72

لاہور: اداکار ہمایوں سعید اوراداکارہ سجل علی ایک ساتھ کام کریں گے۔ یہ دونوں اداکار پہلی بار ٹی وی پر کام کررہے ہیں۔ ہمایوں اور سجل کی جوڑی ڈرامہ ” میں منٹو نہیں ہوں ” میں  جلوہ گرہوگی۔

ہمایوں سعیدکاشمار پاکستان فلم اور ٹی وی کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔  سجل علی کے پرستاروں کی تعداد بھی ٹی وی پر کم نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سجل علی اور ہمایوں سعید اپنے نئے ڈرامے "میں منٹو نہیں ہوں” میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے، یہ ڈرامہ نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

ڈرامہ سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کے ہدایتکار ندیم بیگ ہوں گے جبکہ اسے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے لکھا ہے۔

سجل علی اس وقت ڈرامہ "زرد پتوں کا بن” میں کام کررہی ہیں۔ ان دونوں کے ایک ساتھ جب سے کام کرنے کی خبریں گردش میں آئی ہیں تو شائقین کو دونوں کے ایک ساتھ کام کرنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FUCHSIA E-paper (@fuchsiaepaper)

تبصرے بند ہیں.