ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی،نئی سلیکشن کمیٹی کا فارمولا تیار

79

لاہور: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد بورڈ نے تبدیلیوں کا آغاز کردیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کے لیے فارمولا تیار کرلیا۔

 

ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی میں دونوں فارمیٹ کے کوچز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جیسن گیلسپی اور گیری کرسٹن کے ساتھ محمد یوسف اور اسد شفیق بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

 

ذرائع کے مطابق جس فارمیٹ کی ٹیم ہوگی اس کا کپتان بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.