ٹی ٹوینٹی رینکنگ، کون کس پوزیشن پر ،کس کی جگہ برقرا ر ؟

87

دبئی : ٹی ٹوینٹی رینکنگ   جاری کردی گئی ہے ۔  کر کٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی فارمیٹ کی رینکنگ جاری کی ہے ۔ بیٹرز میں بابر کا چوتھا اور رضوان کا پانچواں نمبر ہے جبکہ بائولرز میں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔
بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسرے اور انگلینڈ کے فل سالٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم اس فہرست میں چوتھے اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پانچویں نمبر پر ہیں۔  انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر چھٹی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ بھارت کے رتوراج گائیکواڈ 13 درجے بہتری کے بعد ساتویں پوزیشن پر آگئے۔

ٹی ٹوینٹی بائولنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔ٹی ٹوینٹی کے ٹاپ ٹین بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں ہے۔   جنوبی افریقہ اینرک نورکیا کی دوسری، سری لنکا کے وانندو ہسارانگا کی تیسری اور افغانستان کے راشد خان کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔

ٹی ٹوینٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں سری لنکا کے وانندو ہسارانگا پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ بھارت کے ہاردیک پانڈیا دوسری، آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس تیسری، زمبابوے کے سکندر رضا چوتھی اور بنگلادیش کے شکیب الحسن پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

تبصرے بند ہیں.