اروشی روٹیلا ایکشن سین عکسبند کراتے ہوئے زخمی ہوگئی

69

حیدرآباد : بالی وڈ کی اداکارہ اروشی روٹیلا ایکشن سین کی عکسبندی کے دوران زخمی ہوگئیں۔ اروشی روٹیلا   فلم” این بی کے 109 ” کی شوٹنگ حیدر آباد میں کرارہی ہیں۔ تاہم اس فلم کی شوٹنگ  میں وہ ایکشن کردار کررہی تھی  کہ  زخمی ہوگئیں۔  ان کو فریکچر ہوا ہے اور وہ  ہسپتال میں داخل ہیں۔

اروشی روٹیلا کی ٹیم نے اپنے بیان میں اداکارہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہیں فریکچر ہوا ہے۔ان کی ٹیم نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ اداکارہ حیدرآباد کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

اروشی کی فلم ” این بی کے 109 ” رواں سال سینما گھر کی زینت بنے گی  ۔ یہ  فلم فی الحال پروڈکشن کے عمل میں ہے اور جلد مکمل ہوگی ۔

تبصرے بند ہیں.