پاکستان پچھلے ورلڈ کپ میں زمبابوے سے ہارنے کے بعد فائنل کھیلا تھا، ٹی ٹوینٹی میں کسی بھی وقت صورتحال بدل جاتی ہے: روہت شرما

81

نیویارک: بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کاکہنا ہے کہ  پاکستان پچھلے ورلڈ کپ میں زمبابوے سے ہارنے کے بعد فائنل کھیلا تھا، ٹی ٹوینٹی میں کسی بھی وقت صورتحال بدل جاتی ہے۔ روہت شرما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پچھلے ورلڈ کپ میں زمبابوے سے ہارنے کے بعد فائنل کھیلا تھا، ٹی ٹوینٹی میں کسی بھی وقت صورتحال بدل جاتی ہے۔

یہ نہیں سوچ سکتے کہ پچھلا میچ پاکستان ہارا تو یہ بھی ہار سکتا ہے، پاکستان ٹیم یقینی طور پر اپنی غلطی کا تجزیہ کر کے آئے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ کیلئے گیم پلان پر بات ہوئی ہے، ٹیم میں سب تجربہ کار پلیئر ہیں، ان سے اچھے کی توقع ہے، ایک دو کھلاڑیوں پر انحصار نہیں کر سکتے، تمام 11 کو کردار ادا کرنا ہو گا، اہم پلیئر ہر سکواڈ میں ہوتے ہیں لیکن کردار سب کا ہی رہتا ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ کبھی اچھے آغاز کے بعد بھی ٹیمیں لڑکھڑا جاتی ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں ہر ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، نیویارک میں دونوں ٹیم کیلئے یکساں کنڈیشنز اور موقع ہو گا۔ہاں کی کنڈیشنز میں مشکلات ہیں لیکن جیت کیلئے اس کو عبور کرنا ہوگا، یہاں ہر اوور میں گیم تبدیل ہوتا ہے، اس لیے زیادہ آگے کا نہیں سوچتے۔

تبصرے بند ہیں.