لاہور:لیسکو نے بجلی چوری روکنے کے لیے اے ایم آر میٹرز لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت بجلی چوروں کے خلاف سرگرم ہے اور اس کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اب ایک اہم قدم اٹھایاگیا ہے لیسکو کی جانب سے تمام تھری فیز میٹرز کی جگہ اے ایم آر میٹرز لگائے جائیں گے۔
آٹو میٹک ریڈنگ والے جدید میٹرز کی تنصیب سے بجلی چوری روکنے میں مدد ملے گی،پہلے سے لگے تھری فیز میٹرز کو بھی مرحلہ وار تبدیل کیا جائے گا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ گرین میٹرز کی جگہ بھی نئے جدید اے ایم آر میٹرز لگانے کی تجویز ہے۔جدید اے ایم آر میٹرز امپورٹ اور ایکسپورٹ یونٹس کی ریڈنگ کرسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق لیسکو کی جانب سے 8ماہ سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے باوجود چوری نہیں رک سکی،دیہی، سرحدی اور گنجان آباد علاقوں میں بجلی چوری جاری ہے۔
تبصرے بند ہیں.