نیویارک : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں امریکا اور کینیڈا کے میچ میں10مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے 7، پاکستان سے تعلق رکھنے والے 3 پلیئرز ایکشن میں تھے ۔
رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی فائنل الیون میں شامل کوئی کھلاڑی کینیڈا میں پیدا نہیں ہوا ۔ امریکی ٹیم میں شامل علی خان، کینیڈا کےکلیم ثناء اور سعد بن ظفر پاکستان میں پیدا ہوئے ۔ نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنے والے کورے اینڈرسن بھی امریکی ٹیم میں شامل ہیں۔
امریکا کی فائنل الیون میں شامل صرف تین پلیئرز اسٹیون ٹیلر، ایرون جونز اور جسدیپ سنگھ امریکا میں پیدا ہوئے تھے، شیڈلے وین شیلویک اور آندریاس گوز نے جنوبی افریقا میں جنم لیا۔ موننک پٹیل، ہرمیت سنگھ اور سورابھ نیتراولکار کا تعلق بھارت سے ہے۔
کینیڈا میں پیدا ہونیوالے نتیش کمار بھی شامل تھے۔ نونیت دھالیوال، پرگت سنگھ، شریاس مووا اور دلپریپ باجوا بھارت میں پیدا ہوئے ۔ نکھل دت کویت، آرون جونسن جمیکا ، نکولز کرٹن بارباڈوس جبکہ ڈلون ہیلنگر اور جرمی گارڈون گیانا سے تعلق رکھتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.