بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ ،رکن قومی اسمبلی محفوظ رہے

62

نصیر آباد: نصیر آباد میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)  کے صدر خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر اور رکن قومی اسمبلی خالد مگسی پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ بال بال بچ گئے۔

رکن قومی اسمبلی خالد مگسی کے قافلے پر مسلح افراد نے فائرنگ کی تاہم سکیورٹی اہلکاروں اور محافظوں کی جوابی کارروائی سے  وہ فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں رکن قومی اسمبلی خالد مگسی اور ان کے ساتھی فائرنگ سے محفوظ رہے۔دوسری جانب سابق چیئرمین صادق سنجرانی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر خالد مگسی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اُن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی ہے۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ نوتال قومی شاہراہ پر ایم این اے خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خالد مگسی کے گارڈ کی جوابی فائرنگ سے  ملزمان فرار ہوگئے، نوابزادہ خالد مگسی کوئٹہ سے جھل مگسی جا رہے تھے

تبصرے بند ہیں.