گھی کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی

160

اسلام آباد :گھی کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی۔یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی کردی گئی ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پی ایم ٹی 40 کے رجسٹرڈ خاندانوں کیلئے گھی کی قیمت میں 18 روپے کمی کی ہے۔

بی آئی ایس پی کے صارفین کے لئے 393 روپے فی کلو کی بجائے 375 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگا ۔ترجمان نے بتایا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.