اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، سپارکو کیلئے 4 ارب کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری

26

اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، سپارکو کیلئے 4 ارب کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، سپارکو کیلئے 4 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق یو این مشن پر تعینات فوجی دستوں کیلئے 23 لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی، رواں مالی سال کے دوران آئی بی کیلئے 20 کروڑ روپے اضافی فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع  کے مطابق وزارت قانون و انصاف کے ملازمین کے اخراجات کیلئے 1 کروڑ 93 لاکھ کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

تبصرے بند ہیں.