گرمی کے ستائے لوگوں کے لیے خوشخبری، کل طوفانی بارش کا امکان

59

لاہور:گرمی کے ستائے لوگوں کے لیے  محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی ہے اور کل  طوفانی بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ہفتے بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 28 مئی سے یکم جون تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور منڈی بہاالدین میں آندھی اور بارشوں کی پیش گوئی ہے جبکہ گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارروال، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشوں کے امکانات ہیں۔لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں بھی بارش اور طوفان کی پیشگوئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.