ایشوریا کی زخمی بازو کے ساتھ کینز فیسٹیول میں انٹری، تصاویر وائرل

93

فرانس:بالی وڈ کی اداکارہ ایشوریا رائے  کی زخمی بازو کے ساتھ  کینز فیسٹیول میں  انٹری ہوئی، بازو پر پٹی کی   تصاویر وائرل ہوگئیں۔  77ویں کینز فلم فیسٹیول میں  دنیا بھر کی فلم انڈسٹری کے اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسرز شرکت کر رہے ہیں۔

بالی وڈ میں سے اداکارہ ایشوریا رائے بچن  بھی شریک ہیں۔ ایشوریا رائے ا س سے قبل بھی کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کرچکی ہیں  اور خوب داد سمیٹ چکی ہیں۔

 

ایشوریا رائے بچن نے کینز میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے معروف برانڈ کا تیار کردہ خوبصورت گاؤن زیب تن کیاتھا۔
اداکارہ کے گاؤن کا رنگ سیاہ تھا جس کی ٹیل سفید رنگ سے تیار کی گئی تھی جبکہ ٹیل پر گولڈن رنگ کی خوبصورت ‘تھری ڈی’ تتلیاں بھی بنی ہوئی تھی جس سے ایشوریا رائے بچن کے گاؤن کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہورہا تھا۔

ایئرپورٹ کی وائرل ویڈیو میں ایشوریا رائے بچن نے  آرم سلنگ پہنا ہوا تھا ۔یاد رہے کہ 15 مئی سے شروع ہونے والا ’’کینز فلم فیسٹیول‘‘ 25 مئی تک جاری رہے گا۔

تبصرے بند ہیں.