پی پی چیئرمین بلاول اور آصفہ بھٹو کے تمام اثاثے الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں ڈکلیئر ہیں:پیپلز پارٹی کی وضاحت

75

کراچی:پیپلز پارٹی  نے  پی پی چیئرمین بلاول اور آصفہ بھٹو کے  اثاثوں سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ  پی پی چیئرمین بلاول اور آصفہ بھٹو کے تمام اثاثے الیکشن کمیشن اور  ایف بی آر میں ڈکلیئر ہیں۔

ترجمان کے مطابق سب کو پتہ ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ نے جلا وطنی میں پرورش پائی ہے، شہید بی بی کی جلاوطنی کے دوران بلاول اور بی بی آصفہ ان املاک میں رہائش پذیر رہے تھے ۔

ترجمان کے مطابق بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد دبئی کی املاک ان کی اولاد کو وراثت میں ملی ۔ بلاول بھٹو،بی بی آصفہ کےتمام اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع کی جاتی ہیں ۔ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو اور بی بی آصفہ کی دبئی کی املاک کی تفصیلات پہلے سے پبلک ہیں ، پراپرٹی لیکس کی خبر میں کچھ نیا نہیں ہے، نہ ہی غیرقانونی ہے۔

تبصرے بند ہیں.