فخر زمان اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دیدی

179

ڈبلن : پاکستان نے فخرزمان اور محمد رضوان کی شاندار بلے بازی کے باعث دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ کو شکست دے دی ہے۔ 194 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ 

ڈبلن میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں 193 رنز بنائے۔ 

آئرش وکٹ کیپر ٹکر نے 51 رن کی اننگز کھیلی۔قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے آئر لینڈ کیخلاف 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ عباس آفریدی نے2 اور محمد عامر، نسیم شاہ نے ایک ، ایک وکٹ لے سکے۔

193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو ابتدا میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔جب صائم ایوب 6 اور بابر اعظم صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ 13 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد محمد رضوان اور فخرزمان نے ٹیم کو سنبھالا اور تیسری وکٹ کی شراکت میں ریکارڈ 140 رنز بنائے۔ 

فخرزمان 40 گیندوں پر 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 79 رنز بناکر ناٹ آٹ رہے۔ اعظم خان نے 9 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

تبصرے بند ہیں.