خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب

59

کراچی : وفاقی وزیر تعلیم  خالد مقبول صدیقی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ 

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس پاکستان ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، نسرین جلیل، انیس قائمخانی، فیصل سبزواری، امین الحق، رضوان بابر اور دیگر نے  شرکت کی۔خالد مقبول صدیقی کو متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا گیا۔ 

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اجلاس میں تنظیمی اور سیاسی امور پر معاونت کےلیے اعلیٰ سطح کی مرکزی کونسل کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔ مرکزی کونسل کے ارکان کے ناموں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ 

 

 

تبصرے بند ہیں.