وزیراعظم شہباز شریف کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات

56

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ کی ملاقات ہوئی۔

 

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں  دو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں اکنامکس اینڈ ایویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ ، فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس لندن کے چیف اکانومسٹ و ڈائریکٹر پروفیسر عدنان خان بھی موجود تھے۔ملاقات میں دو طرفہ امور پر بات چیت ہو ئی ۔

 

برطانوی وفد نے حکومت پاکستان کی جانب سے ایجوکیشن ایمرجینسی کے اقدام کو سراہا۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

 

وزیراعظم  نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں ۔پاکستان برطانیہ اور دیگر ممالک سے  سرمایہ کاری کا خواہاں ہیں ۔پاکستان میں زراعت ، غذائی تحفظ ،انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیاحت ،کان کنی اور دیگر شعبوں میں بے پناہ استعداد ہے ۔

 

ہم حکومتی گورننس کے ڈھانچے اور ادارہ جاتی اصلاحات کی طرف گامزن ہیں ۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹائزیشن حتمی مراحل میں ہے ۔ملکی معیشت کی بحالی کے لئے میکرو اور مائیکرو اکنامک سطح پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.