‘فیلڈ ہسپتال’ پراجیکٹ افتتاح: نواز شریف اور شہباز شریف کے وژن کو میں نے عملی جامہ پہنایا، وزیر اعلیٰ پنجاب

67

وزیراعلیٰ پنجاب نے 32 فیلڈ اسپتالوں کا افتتاح کردیا۔

 

فیلڈ ہسپتالوں کے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیکرٹری صحت پنجاب نے منصوبے کی تکمیل کیلئے دن رات کام کیا، اسپتالوں کا فیلڈ میں جاکر خود جائزہ لوں گی۔نوازشریف اور شہبازشریف کے وژن کو میں نے عملی جامہ پہنایا۔ دھوپ اور آندھی میں بھی خدمت کیلئے نکلنا پڑتا ہے،نوازشریف میری مکمل رہنمائی کرتے ہیں۔

 

فیلڈ اسپتالوں میں  عام اسپتال والی تمام سہولتیں موجود ہیں، فیلڈ اسپتال میں مائنر سرجری کی سہولت بھی موجود ہے۔ فیلڈ اسپتال میں لیب، الٹراساؤنڈ، ایکسرے، زچہ بچہ اور دیگر سہولتیں شامل ہیں۔ فیلڈ اسپتال کی فارمیسی میں مکمل ادویات موجود ہیں، مفت ادویات عوام کوانکی دہلیز پر پہنچائیں گے۔

 

دیہاتی اور دوردرازعلاقوں میں فیلڈ اسپتال کے ذریعے علاج کی سہولت دیں گے، ایمرجنسی کی صورت میں فیلڈ اسپتال کو آپریشن تھیٹر میں تبدیل کیا جاسکتاہے۔

 

شہریوں کیلئے 200 کلینک آن ویل لے کر آرہے ہیں،پنجاب کے ہر ضلع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنایا جائے گا۔ 2018 کے بعد ہیلتھ کارڈ کرپشن کا گڑھ بن گیا۔

 

ایئرایمبولینس کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، 2 ہفتے میں ایئرایمبولینس سروس شروع کرنے جارہے ہیں۔ایئرایمبولینس سروس امیروں کیلئے نہیں بلکہ غریبوں کیلئے ہے۔

 

کنٹینر کا غلط استعمال کرنے والوں نے مفت ادویات کو بند کردیا تھا،کنٹینرز پر کھڑے ہوکر کہا جاتا تھا آگ لگاؤ، بجلی کے بل جلادو، ہم نے کنٹینر کا درست استعمال کرتے ہوئے اسے فیلڈ اسپتال میں تبدیل کیا ہے۔

نوازشریف نے موٹر وے بنائی تو تنقید کی گئی،اب لوگ نوازشریف کی بنائی ہوئی موٹر وے کو ہی استعمال کرتے ہیں،موٹروے بنانے پر کچھ لوگ کہتے تھے پیسے ضائع کئے جارہے ہیں۔

 

مجھ پر الزام لگایا جاتا ہے ٹک ٹاک بن رہی ہیں، ویڈیوز بن رہی ہیں،آپ اے سی والے کمروں سے نکلیں،خدمت کریں آپ کی بھی ویڈیوز بنیں۔گھروں سے نکل کر کام کریں تاکہ آپ کی بھی ٹک ٹاک بنیں، خبریں لگیں، ٹویٹ کر دینا، ٹی وی پر بیان داغ دینا بہت آسان کام ہے۔

تبصرے بند ہیں.