گوگل کا پاکستان میں 50 سمارٹ سکول قائم کرنے کا اعلان،اساتذہ کی خصوصی تربیت کی جائے گی

75

کیلیفورنیا:گوگل  نے پاکستان میں 50 سمارٹ سکول قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اساتذہ کی خصوصی تربیت کی جائے گی ۔  اسلام آباد میں قائم کیے جانے والے سمارٹ سکولز 30 ہزار گوگل فار ایجوکیشن آئی ڈیز سے لیس ہوں گے جن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، بہتر تعاون اور پیداواری صلاحیت کے لیے ڈیجیٹل ٹولز جیسی خصوصیات شامل ہوں گی۔

اس حوالے سے اساتذہ کی ٹرینگ کے لئے خصوصی ورک شاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔گوگل فار ایجوکیشن ٹیم نے سیکریٹری تعلیم سے ملاقات کی اور حکومت کو پاکستان کے تعلیمی شعبے کے لیے آنے والے منصوبے پیش کیے۔

ملاقات کے دوران گوگل فار ایجوکیشن ٹولز پر اساتذہ کی ورکشاپس، ایک پبلک گوگل ریفرنس سکول کا قیام، 2 ہزار نوجوانوں کو گوگل کیریئرسرٹیفکیٹس کے ذریعے ملازمت کے لیے ہنر کی تربیت، اور ہوسٹنگ پر ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، مستقبل میں مزید اعلانات بھی متوقع ہیں۔

تبصرے بند ہیں.