ایرانی صدر کا دورہ، امریکا نے پاکستان کو  ممکنہ پابندیوں سے خبردار کر دیا

73

واشنگٹن: ایرانی صدر کے دورے پرامریکا نے پاکستان کو  ممکنہ پابندیوں سے خبردار کر دیا کہا کہ ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں۔

 

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاک ایران تجارتی معاہدوں کے سوال پر جواب میں کہا کہ امریکا ممکنہ پابندیوں کا جائزہ نہیں لے رہا۔

 

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدون پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے، تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

 

امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور اس کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔ امر یکا 20 برس سے پاکستان میں ایک بڑا سرمایہ کار بھی ہے، پاکستان کی اقتصادی کامیابی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ہم اپنی شراکت کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

تبصرے بند ہیں.