ججز کے خط کا معاملہ: اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس نےفل کورٹ اجلاس طلب کر لیا

73

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر چیف جسٹس عامر فاروق کی جانب سے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا گیا ۔

 

اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے ہو گا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے آفس نے معاملے پر ججز سے تجاویز طلب کر رکھی ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ اسلام آباد سے بھی تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

 

واضح رہے کہ  سپریم کورٹ نے بھی ججز کے خط کے معاملے پر تجاویز مانگی ہوئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.