شیری رحمان کو اہم ذمہ داری مل گئی، بلاول بھٹو نے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا

41

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر شیری رحمان کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر شیری رحمان کو پارلیمانی لیڈر نامزدگی پر مبارک باد دی ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ امید ہے سینیٹر شیری رحمان ایوان بالا کی قانون سازی میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہاؤس آف فیڈریشن ملکی مسائل پر پالیسی سازی میں اہم فورم ہے۔ سینیٹر شیری رحمان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عوامی مسائل کو اجاگر کریں گی۔

تبصرے بند ہیں.