پاکستانی فورسز نے افغانستان سے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 7 دہشتگرد ہلاک

42

راولپنڈی :پاک افغان سرحد پر سپن کئی کے مقام پر دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق 7 دہشت گردوں نے سپن کئی غلام خان میں پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی اور افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔  سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو گھیر لیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان عبوری افغان حکومت سے بارہا کہتا رہا ہے سرحد کے اطراف موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔

تبصرے بند ہیں.