صوبے میں مہنگائی کوقابو کرنے کیلئے انتظامیہ کومتحرک کررہے ہیں،ہ بیروز گاری کی شرح 6فیصد سے بڑھ کر 21فیصد ہوگئی ہے: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
پشاور:مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کاکہنا ہےکہ ملک میں بیروز گاری کی شرح 6فیصد سے بڑھ کر 21فیصد ہوگئی ہے۔پشاور نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہاکہ ملک میں بیروز گاری کی شرح 6فیصد سے بڑھ کر 21فیصد ہوگئی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث ڈیر کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے، خیبرپختونخوا میں ریو نیو بڑھانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، 10ہزار روپے کا رمضان پیکج جلد 8لاکھ خاندانوں میں تقسیم کیا جائیگا۔ وفاقی حکومت آئی ایم ایف سے نئے معائدے کےلئے بجلی اورگیس کی قیمتوں کومزیدبڑھایاجارہاہے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ الیکشن سے قبل بلاول نے300اورمریم نے200یونٹ فری بجلی دینے کے وعدے کئے تھے لیکن اب دونوں خاموش ہیں، مشیر خزانہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا اپنی گاڑیوں کی ٹوکن سے1ارب روپے جمع کرسکتی ہے،اسلام آباد جیسے چھوٹے شہرسے20 ارب روپے سالانی جمع ہوتے ہیں،خیبرپختونخواحکومت نے ساڑھے8لاکھ خاندانوں کوفی خاندان کو10ہزار روپے دینے کافیصلہ کیاہے۔
ہم صوبے میں مہنگائی کوقابو کرنے کیلئے انتظامیہ کومتحرک کررہے ہیں، نئی حکومت نے آتے ہی صحت کارڈبحال کردیا،عوام کو ریلیف دینے کیلئے مزید اقدامات بھی کرینگے ۔
تبصرے بند ہیں.