ٌپاکستان میں انتخابی دھاندلی پر امریکی کانگرس میں ڈونلڈ لو طلب، امریکا کی عمران خان کے الزمات کی پھر تردید
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ کانگریس نے محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو کو طلب کیا ہے۔
پاکستان میں عام انتخابات کے بعد کی صورتحال سے متعلق 20 مارچ کو امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان کی کمیٹی برائے خارجہ اُمور میں محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو کی بطو گواہ طلب کر لیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو کے خلاف الزامات جھوٹے ہیں ،محکمے کے افسران کانگریس کے سامنے گواہی دیتے رہتے ہیں۔
ڈونلڈ لو کے بطور واحد گواہ کانگریس کے سامنے پیشی کے معاملے پرمیتھیوملرنے کہا کہ امریکی محکمۂ خارجہ کے عہدیدار کانگریس کے سامنے گواہی کے لیے پیش ہوتے رہتے ہیں۔ کانگریس میں گواہی دینے کو ذمہ داریوں کا اہم حصہ سمجھتے ہیں ۔ گواہی سے کانگریس کو پالیسی سازی اور نگرانی کے عمل میں مدد ملتی ہے ۔
ہم امریکی حکام کے خلاف کسی بھی دھمکی کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔سفارتکاروں کی حفاظت اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی مذمت کرتے ہیں۔
میتھیو ملر کے مطابق ڈونلڈ لو سے متعلق جو بھی الزامات (عمران خان کی جانب سے عائد کیے گئے ) بے بنیاد ہیں۔
امریکی کانگریس کمیٹی کے پاکستان سے متعلق سوالات پر میتھیوملر نے کہا کہ امریکی امور خارجہ کی کمیٹی کے پاکستانی انتخابات پر سماعت 20 مارچ کو ہورہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.