پی ایس ایل 9: آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گے

120

لاہور:پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا دسواں میچ  آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

 

یاد رہے کہ کراچی کنگز نے ایونٹ میں دو میچز کھیلے ہیں جن میں ایک میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک تین میچز کھیلے اور تینوں میں ناکامی کا منہ دیکھا۔

تبصرے بند ہیں.