اسلام آباد : رہنما تحریکِ انصاف ولید اقبال کا کہنا ہے کہ جب تک ہماری سیٹیں بحال نہیں ہوتیں ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔ہمارا مینڈیٹ ہمیں واپس مل جائے گا تو حکومت بنائیں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ قانون اور آئین کے دائرے میں جدوجہد جاری رہے گی۔ہ کچھ امیدواروں کے نوٹیفکیشن بھی اس دھمکی پر روکے گئے ہیں کہ دوسری جماعت میں جائیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ جیسے جیسے امیدواروں کے نوٹیفکیشن آ رہے ہیں امیدوار سنی اتحاد کونسل میں جا رہے ہیں، ہمارے بانی چیئرمین پر جیل میں مقدمے چلے ہماری زیادہ انتخابی مہم اسی سے ہوئی۔
سینیٹر ولید اقبال نے یہ بھی کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل میں ہمارے کیسز کی تعداد 30 سے 35 تک ہے۔ قانون اور آئین کے دائرے میں ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
تبصرے بند ہیں.