گرج چمک کے ساتھ شدید بارشیں، گلیوں میں گولف بالز کے سائز کے اولے، حفاظتی انتباہ جاری

161

 

دبئی:متحدہ عرب امارات کی سات میں سے چھ ریاستوں میں شدید بارشوں کے باعث حفاظتی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی، ابوظبی، شارجہ، فجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ ابوظبی کے کئی علاقوں میں اولے بھی پڑے۔

 

 

سوشل میڈیا پر تصاویر اور متحدہ عرب امارات کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں العین، الوتھبہ کے علاقے، ابوظہبی میں بنی یاس اور ملک کے دیگر حصوں میں اولے گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ دار الزین میں سٹیرٹس اولوں سے ڈھکے ہوئے ہیں، کچھ گولف بالز کی طرح بڑے ہیں۔

 

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث خراب موسم اور حفاظتی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ تاہم، ملک بھر میں حکام نے انتباہات جاری کیے ہیں جس میں رہائشیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ گھر کے اندر رہیں اور موسم کی خراب صورتحال کے دوران، خاص طور پر ساحل اور واڑی کے علاقوں میں باہر نکلنے سے گریز کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی اور شارجہ کے تعلیمی اداروں میں آج چھٹی دے دی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.