کراچی :سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ اور رہنما پیپلز پارٹی مراد علی شاہ کاکہنا ہے کہ ہم جائزہ لیں گے کہ ایم کیو ایم کو اتنی سیٹیں کیسے مل گئیں۔ مراد علی شاہ نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتےہوئے کہاکہ ہم جائزہ لیں گے کہ ایم کیو ایم کو اتنی سیٹیں کیسے مل گئیں۔
مراد علی شاہ نے مزید کہاکہ میرے خیال میں کراچی سے اور جماعتوں کو بھی سیٹیں ملنی تھیں، لیکن ایم کیو ایم کو ملنے والی نشستیں سرپرائز ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم رہنما اگر بانی متحدہ کی زبان میں بات کریں گے تو ان سے بات کرنا مشکل ہوجائے گا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کا امن فوج، رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی شہادتوں کے بعد حاصل کیا ہے، اس کو خراب ہونے نہیں دیں گے۔
تبصرے بند ہیں.