طور خم بارڈر کی بندش کا آٹھواں روز ، تجارتی سرگرمیاں معطل، گاڑیوں کی طویل قطاریں 

64

خیبر : طور خم سرحدی گزر گاہ دو طرفہ تجارتی سرگرمیوں کیلئے آج آٹھویں روز بھی بند ہیں۔

 

طور خم بارڈر کی بندش کے باعث سرحد کی دونوں جانب ہزاروں مال بردار گاڑیاں پھنسی ہو ئی ہیں۔

 

کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر سفری دستاویزات کے افغانستان سے داخل ہونے والی گاڑیوں پر پابندی ہے۔ افغان فورسز نے بھی پاکستانی گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا ہے۔

 

دوسری جانب سرحدی گزرگاہ پیدل آمد و رفت کیلئے معمول کے مطابق بحال ہے۔

 

کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے پاسپورٹ ویزہ کی شرط گزشتہ سال وفاقی حکومت نے عائد کی تھی۔

 

واضح رہے کہ 8 روز قبل پالیسی پر عمل درآمد شروع کیا گیا تو دو طرفہ تجارت معطل ہوگئی جس کے باعث سرحد کے دونوں جانب ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.